کاروار 15/ اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک اعلان کے مطابق یکم نومبر کو کنڑا راجیہ اتسوا کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو جو راجیہ اتسوا ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے اس کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ادبی ، ثقافتی، فنی، زراعتی، سماجی خدمات، تعلیم ، ماحولیات جیسے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی طرف سے اپنی خدمات کی تفصیلات کے ساتھ ایوارڈ کے لئے جو درخواستیں موصول ہونگی اس پر محکمہ کنڑا و ثقافت کی نامزد ضلع کمیٹی کی طرف سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔
خواہشمند شخصیات اپنی درخواستیں 25-10-2022 تک جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ کنڑا و ثقافت ، ڈپٹی کمشنر آفس کاروار کے نام روانہ کریں ۔